Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض صیہونی فوج کا شمالی غزہ میں تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں اس کے 3 فوجی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ “القسام بریگیڈز” کے حملے میں مارے گئے۔

القسام نے آج جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے قابض اسرائیلی  فوج سے تعلق رکھنے والی ایک مشینی پیادہ کمپنی کو شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں ایک کمپاؤنڈ گھات میں پھنسایا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “قابض فوج کمپنی 12 گاڑیوں اور فوجیوں سے لدے ایک ٹرک پر مشتمل تھی۔ گھات کی جگہ پر پہنچنے پر فوجیوں سے لدے ٹرک میں ایک شواز ڈیوائس کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جب کہ ایک جیپ کو ٹنڈم سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “القسام کےمجاھدین نے گھات لگائے ہوئے علاقے کی طرف پیش قدمی کی اور باقی فوجیوں کو صفر کے فاصلے سے ہلکے ہتھیاروں سے ختم کر دیا جو وہاں سے ایک مکان کی طرف بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔

القسام نے تصدیق کی کہ دو مرکاوا ٹینکوں کو “ٹنڈم” شیل اور ایک “شواز” ڈیوائس سے گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan