غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک ہفتہ قبل شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف گھات لگا کر کیے گئے حملے کے مناظر نشر کیے ہیں۔
مناظر میں جنین کیمپ کےحارہ دمج محلے میں اسرائیلی فوجیوں کو دکھایا گیا جہاں ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ ان پر پوائنٹ صفر کے فاصلے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ان مناظر میں گھات لگا کر زخمی کیے گئے اسرائیلی فوجیوں کا انخلاء اور نشانہ بنائے گئے مقام سے ہلاکتوں کو لے جانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ شامل تھی۔
القدس بریگیڈز نے اگست کے آخر میں کہا تھا کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ساتھ مل کر اسرائیلی پیادہ فوج پر حملہ کیا تا جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔