Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کے حملے میں دوصہیونی ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مجاھدین نےشمالی اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کیے ہیں جن میں متعدد قابض اسرائیلی بستیوں اور حیفا شہرکو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میزائل حملوں میں کریات شمونہ بستی میں دو افراد ہلاک اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔

نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ شمالی اسرائیل میں کریات شمونہ پرمیزائل گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے مزید کہا کہ لبنان سے آنے والے میزائل حملے کے نتیجے میں کریات شمونہ میں آٹھ مکانات جل گئے۔

حیفا پر میزائل گرنے کے نتیجے میں 6 اسرائیلی زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے شقرہ، الحوش، عرب صالیم، اقلیم التفاح  کی چوٹیوں  اورناقورہ شہر حملے کیے ہیں۔

لبنان میں بدھ کو بھی بمباری اور لڑائیاں جاری ہیں۔ قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زمینی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے کوہ لبنان میں اقلیم خروب کے علاقے میں واقع وردانیہ نامی قصبے پر حملہ کیا۔ ایجنسی کی ابتدائی معلومات کے مطابق ہوٹل کے بے گھر مہمانوں میں چار افراد شہید اور 10 زخمی ہیں۔

فوج کے پریس آفس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان سے تقریباً 40 گولے داغے جانے کی بھی نشاندہی کی۔ ان کے بقول یہ بمباری بالائی الجلیل اور حیفا خلیج کی طرف ہوئی اور اس سے کچھ دیر پہلے حیفا کے علاقے میں فضائی حملے کی وارننگ کے سائرن بجنے لگے۔ فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے کچھ میزائلوں کو روکا۔

اس تناظر میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لڑائیاں حزب اللہ کے ارکان کے ساتھ دو بہ دو جھڑپ ہوئی جس میں متعدد جنگجو مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں حزب اللہ کے 185 ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
حزب اللہ کے ارکان نے دوسری جانب حیفا کے جنوب میں واقع شہر قیصریہ کی طرف میزائل داغے اور بدھ کی صبح شمالی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے۔دوسری طرف حزب اللہ نے مزید کشیدگی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس نے حالیہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 35 اسرائیلی فوجیوں اور افسران کو ہلاک کیا۔ تقریباً 200 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan