Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 اسرائیلی فوجی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 48 فوجی زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے اشارہ دیا کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر 30 اور غزہ میں 18 فوجی زخمی ہوئے۔

آج سہ پہر حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان- فلسطینی سرحد پر پیش قدمی کی اسرائیلی کوشش کو پسپا کر دیا۔

دشمن کی فوج نے لبونہ سرحدی علاقے کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی مگر اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دشمن کی فوج نے بلڈوزر اور گاڑیوں کی مدد سے لبونہ سرحدی علاقے کی طرف پیش قدمی کی مگر دشمن فوج کو پسپائی پرمجبورکیا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائی میں ایک فوجی کی ہلاکت اور دو دیگر فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

قابض اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق سات اکتوبر 2023ء کو “طوفان الاقصیٰ ” کے آغاز سے اب تک 726 اسرائیلی افسران اور فوجی مارے گئے، جن میں 346 افسران اور فوجی بھی شامل ہیں جو کہ میں زمینی آپریشن کے آغاز27 اکتوبر2023ء سے لے کر اب تک مارے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan