Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جبری بے دخلی کی پالیسی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے:یو این

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوگارک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے جبری نقل مکانی کے احکامات جاری کرنے پر قابض اسرائیلی حکام کا طرز عمل خطرناک ہےکیونکہ غزہ میں اب کوئی محفوظ پناہ گاہ اور ادویات نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہونے والوں کو ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ علاقے میں گذشتہ دو دنوں کے دوران نقل مکانی کی ایک بڑی لہر دیکھی گئی، جبالیہ کیمپ اور جبالیہ میونسپلٹی کے مشرقی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیاں خطرناک ہیں۔

اقوام متحدہ نے قابض فوج نے مزاحمت کو دوبارہ طاقت حاصل کرنے سے روکنے اور اس کا بنیادی ڈھانچہ بحال کرنے کے بہانے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے علاقے کے مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کی تنبیہ کی۔

اس تناظر میں ’یواین‘ ترجمان نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا) ) نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کو 5.6 ملین سے زیادہ طبی مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں فلسطینیوں کو جہاں ایک سال سے نسل کشی کر رہا ہے اہم مدد فراہم کرنے کے لیے “جہاں بھی ممکن ہو” کوشش کررہا ہے۔

غزہ میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور اوچا فیلڈ عملہ غزہ کی موجودہ صورتحال پر “انتہائی فکر مند” ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan