Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی مسلح افواج نےقابض صہیونی دشمن کے خلاف اپنی مزاحمت کے پانچویں مرحلے کے فریم ورک کے اندر اور سات اکتوبر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دو فوجی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ “فلسطینی اور لبنانی عوام کی مظلومیت پر فتح کے تسلسل اور فلسطینیوں اور لبنانی مزاحمت کی حمایت میں سات اکتوبر کو یمن کی جانب سے صہیونی ریاست پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

سریع نے مزید کہا کہ “پہلے حملے میں مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے دو فوجی اہداف کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں’ فلسطین 2 ‘ اور ’الذوالفقار‘ میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوموار کو یمنی کی مسلح افواج کی فضائیہ نے “یافا” پر “صمد 4” ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جب کہ ام الرشراش میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 41,909 سے زائد فلسطینی شہید، 97,303 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan