Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے:انروا چیف

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ایک سال کے شدید تشدد نے غزہ کی پٹی کو دسیوں ہزار فلسطینیوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

سات  اکتوبر 2024، “طوفان الاقصیٰ” کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر جاری ایک بیان میں لازارینی نے کہا کہ غزہ میں قتل عام کو ایک پورا سال گذر چکا ہے اور غزہ میں خاندانوں کو روزانہ بے حساب مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ جبری نقل مکانی، بیماری، بھوک اور موت آفت زدہ علاقے میں پھنسے 20 لاکھ افراد کے لیے روزانہ کی حقیقت بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اس خونریز جنگ نے غزہ کی پٹی کو ناقابل شناخت تباہی کے منظر میں بدل دیا اور دسیوں ہزار شہریوں کی اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا، جن میں بہت سے بچے بھی شامل ہیں”۔

لازارینی نے زور دے کر کہا کہ “بنیادی ڈھانچے کی تباہی تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “غزہ میں شہری اب بھی جنگ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں”۔

لازارینی نے غزہ کے بچوں کے مصائب پر بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ “اس تشدد کے اثرات کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں، وہ نہ صرف جسمانی زخموں سے دوچار ہیں، بلکہ وہاں کا ہر بچہ گہرے نفسیاتی زخموں سے دوچار ہے۔ جنگ نےچھ لاکھ 50 ہزار بچوں پر مستقل اثرات چھوڑے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج  نے مسلسل 367ویں روز بھی محصور غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور تباہ کن جنگ کے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا۔

فلسطینی وزارت صحت نے آج پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 41,909 ہو گئی ہے۔ 97,303 زخمیوں کے علاوہ ان میں سے 60 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan