Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی 86 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر،تباہی 5 ایٹمی بموں کے برابر

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے گورنمنٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے زوردے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 86 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جس کے نتیجے میں 5 ایٹمی بموں کے برابر دسیوں ٹن دھماکہ خیز مواد گرا ہے۔ اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں 150,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہویے ہیں جب کہ ہزاروں لاپتا ہیں۔

الثوابتہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض “اسرائیلی” فوج کی طرف سے نسل کشی کے جرائم اور جنگ کے تسلسل کا ایک پورا سال گذر چکا ہے۔ اس جنگ میں قتل و غارت، تباہی اور جبری نقل مکانی جرائم کئے گئے جن میں صہیونی نازی ریاست کو امریکہ اور مغرب کی مکمل حمایت حاصل رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ایک سال سے منظم نسل کشی جاری ہے۔ بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کو شہید کردیا گیا۔ شہدا اور زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

۔ 51,800 سے زیادہ شہداء اور لاپتہ افراد شامل ہیں جن میں سے 41,800 سے زیادہ شہید ہوئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غاصب فوج نے 16000 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید کیا، جن میں 171 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جن میں نسل کشی کی جنگ کے دوران پیدا ہونے والے بچے بھی ہیں۔ اس دوران لاوہ 11400 سے زائد خواتین کو شہید کیا گیا۔

قابض فوج نے انسانیت کو شرمندہ کرنے والے جرائم کئے جن میں 902 فلسطینی خاندانوں کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔ ان کے تمام افراد کو شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پورے ایک سال تک امریکی انتظامیہ کی مدد سے ہر قسم کے مہلک ہتھیاروں، بموں، میزائلوں اور طیاروں کے ذریعے رہائشی آبادی میں 3600 سے زیادہ وحشیانہ اور بھیانک قتل عام کئے گئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 20 لاکھ سے زائد بے گھر افراد سخت مشکل اور غیر انسانی حالات میں زندگی گذار رہے ہیں اور انتہائی مشکل حالات میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی میں فی صد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بناد دی گئی ہیں اور تباہی کا اندازہ پانچ ایٹم بموں کے برابر لگایا جا سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan