مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے آنے والے پانچ میزائل حیفا شہر پر گرے تھے جن میں سے کسی کو بھی روکا نہیں جا سکا۔
عبرانی چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ “حیفا میں شہر میں راکٹ گرنے کے نتیجے میں متعدد یہودی آباد کار زخمی ہوگئے‘‘۔
عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’’یہ پہلا موقع ہے کہ لبنان کی طرف سے حیفا کے شہری علاقوں پر میزائل داغے گئے ہیں، جہاں پچھلے اہداف فوجی تھےمگراس بار شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ “غیر معمولی طور پر پانچ میزائل حیفا کے کئی علاقوں کی طرف بغیر کسی رکاوٹ کے گذرے اور براہ راست ایک گھر، ایک ریستوران اور کئی سڑکوں میں گر کر پھٹ گئے۔
گذشتہ 23 ستمبر سے اسرائیل نے تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے لبنان پر “سب سے زیادہ پرتشدد اور وسیع” حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات تک 1,156 لبنانی شہید اور 3,191 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تقریبا بارہ لاکھ افراد کو بے گھر کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف پوری قابض ریاست میں غیر معمولی رفتار سے سائرن بجتے رہتے ہیں، جس میں حزب اللہ اور فلسطینی دھڑوں کی جانب سے فوجی مقامات اور بستیوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کے گولے داغے جاتے ہیں۔