Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عراقی مزاحمت کاروں کے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے گولان کی پہاڑیوں میں ایک فوجی اڈے پر عراق سے لانچ کیے گئے دھماکے کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے گولانی بریگیڈ کے دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابض فوج کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں فوجی سارجنٹ 19 سالہ “ڈینیل ایویو ہائیم سوفر” جو عسقلان س تعلق رکھتا ہے اور13ویں بٹالین اور گولانی بریگیڈ سے منسلک تھا۔ اس کے علاوہ19 سالہ کارپورل “تل ڈرور” بھی اسی بٹالین میں تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اسرائیلی فوجی منگل اور بدھ کی درمیانی شب شمالی گولان میں ایک فوجی اڈے پر عراق سے داغے گئے ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے اور اس واقعے میں 23 فوجی زخمی بھی ہوئے۔قابض اسرائیلی فوج نےچار روز قبل جنوبی لبنان میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک 12 اسرائیلی افسران اور فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan