غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کا تین بار قتل عام کیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 89 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جب کہ اور 66 زخمیوں کو علاج کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ غزہ پر تقریباً ایک سال سے جاری نسل کشی کی جنگ میں سات اکتوبر 2023 سے اب تک 96,910 زخمیوں کے علاوہ 41,825 شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں۔شہری دفاع کا عملہ اور ایمبولینس کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکتیں۔