Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں گھسنے والے 20 اسرائیلی فوجی جھنم واصل کردیے:حزب اللہ

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ نے کہا ہےکہ مرون الراس اور یارون کے مضافات میں دراندازی کرنے والی قابض اسرائیلی فوج پر مجاھدین نے حملہ کرکے دشمن کے کم سے کم بیس فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا۔

حزب اللہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسرائیلی فوج پر حملوں میں جمعرات کو ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بدھ کو جنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک افسر اور ایک فوجی کے مارے جانے کا اعلان کیا تھا ۔ جب کہ جنوبی لبنان سے آنے والے راکٹوں کی وجہ سے شمالی اسرائیل کے قصبے مطلہ میں آگ بھڑک اٹھی۔

کل جمعرات کو آج ایک سے زیادہ بار حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں دراندازی کی کوششوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج  کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی ایلیٹ فوج پر مشتمل گولانی بریگیڈ نے اعتراف کیا کہ جنوبی مروان الراس میں پیش قدمی کے دوران مزاحمت کاروں کے دھماکوں کی وجہ سے اس کی پیش قدمی متاثر ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan