غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے اعلان کیا ہے کہ الخلیل شہرسے تعلق رکھنے والے القسام کے مجاہدین محمد راشد مسک اور احمد عبدالفتاح الھیمونی کی جانب سے کیے گئے بہادر یافا آپریشن کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دشمن کے اعتراف کےمطابق اس فدائی حملے 7 صیہونی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔
بریگیڈز نے بدھ کی شام جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ “یہ آپریشن منگل کو مختلف مزاحمتی محاذوں سے سکیورٹی الرٹ کے عروج پرصہیونی دشمن کے قلب پر دردناک حملوں کے ساتھ کیا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مجاہدین ہمارے مقبوضہ علاقوں میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ قابض فوجیوں میں سے ایک کو وار کر کے اس کا خودکار ہتھیار چھین لیا۔ پھر تل ابیب کے قلب میں دو مختلف مقامات پر بہادرانہ آپریشن کیا۔ اس مزاحمتی کارروائی میں سات صہیونی ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈزنے قابض صہیونی دشمن کو خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں بھی دشمن کو غزہ اور لبنان میں وحشیانہ جارحیت کے جوان میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور دشمن پر فدائی حملوں میں اسے جانی نقصان پہنچایا جائے گا۔