Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

شہدائے حماس و حزب اللہ پاکستانی قوم کے سر کا تاج ہیں

کراچی   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتما م کراچی میں نمائش چورنگی پر شہدائے حماس و حزب اللہ بالخصوص سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ھانیہ سے تجدید عہد کرنے کےلئے شمع روشن کرنے کا پروگرام منعقد کیا ۔

چراغاں کے پروگرام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حما س کے سربراہ اسماعیل ھانیہ کی بڑی بڑی تصاویرآویزاں کی گئی تھیں۔چراغاں کی تقریب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی،سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی ہمدانی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم قادری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مفتی مرتضی رحمانی، تحریک ہزارہ کے محمد ارشد سمیت علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر، علامہ نہال بنگش ، علامہ حمید کاظمی،مولانا حسین مسعودی، زیب فاطمہ، صدف علی، سارہ نوازش سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید حسن نصر اللہ اور شہید اسماعیل ھانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
چراغاں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حماس اور حزب اللہ پوری مسلم امہ کے لئے افتخار کا باعث ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حما س رہنما اسماعیل ھانیہ کی شہادت سے حماس اور حزب اللہ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ فتح مزاحمت ہی کی ہو گی۔ مقررین کاکہنا تھا کہ آزادی بیت المقدس کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔شہید حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں نا جائز ریاست اسرائیل کے خلاف مقاومت میں گزری۔ پوری پاکستانی قوم شہید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔اس موقع پر شہریوںنے حسن نصر اللہ اور اسماعیل ھانیہ کی تصاویر پر گلدستے رکھے اور شمعیں بھی روشن کیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan