Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تمام تر مشکلات اور قربانیوں کے باوجود ہم اپنی مزاحمت سے فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔قاسم نعیم

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سید حسن نصرالله کی شہادت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ تمام تر مشکلات اور قربانیوں کے باوجود ہم اپنی مزاحمت سے فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم نے ابھی تک اپنی طاقت کا بہت کم حصہ استعمال کیا ہے۔ ہمارے رہنماؤں کے قتل اور شہریوں پر بمباری اور جارحیت سے ہمیں فلسطینی کاز کی حمایت سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسرائیل حزب اللہ کو ختم نہیں کر سکتا نہ پہلے کر سکا اور نہ آئندہ کر پائے گا۔ یہ خواب ہےجو کبھی پورا نہیں ہو گا۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا تازہ خطاب میں کہا کہ غاصب اسرائیلی دشمن نے کہا ہے وہ لبنان میں زمینی کاروائی کرے گا ہم دشمن کو کہتے ہیں آ جاؤ ہم تیار ہیں۔ ہم فتح یاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنان کے تمام علاقوں میں قتل عام کر رہا ہے۔ یہ عام شہریوں، صحت کی تنظیموں، الرسالہ سکاؤٹس، بچوں، خواتین اور بوڑھوں پر حملہ کر رہا ہے جو اپنے گھروں میں مقیم ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کی ھمہ جانبہ حمایت اور اس کی مدد کر رہا ہے اور اس قتل عام میں اس کے ساتھ ہے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ سید حسن نصراللہ  نے اپنے پاس جو کچھ تھا خدا کی راہ میں دے دیا، وہ مجاہدین سے محبت کرتے تھے اور وہ فلسطین کی آزادی کے عاشق تھے۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے باوجود حزب اللہ کی کارروائیوں میں کمی نہیں آئے گی۔ حزب اللہ کی جانب سے حیفا پر ایک میزائل فائر کرنے سے دس لاکھ صہیونی پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔

شیخ نعیم قاسم نے صہیونی حکومت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کے ساتھ حزب اللہ کے 20 کمانڈروں کے اجلاس کی خبر بے بنیاد ہے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کے جانشین اور دیگر کمانڈروں کی فہرست بنائی جا رہی ہے۔ ہم سب میدان میں موجود ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صہیونی فوج کی لبنان کی سرحدوں میں داخل ہونے کی صورت میں حزب اللہ کے جوان ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ صہیونی حکومت ہماری طاقت کو ختم نہیں کرسکتی ہے۔ یہ جنگ طویل اور آپشنز زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2006 کی جنگ کی طرح اس مرتبہ بھی ہم ہی میدان کے فاتح ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan