Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حسن نصراللہ کے قتل کے جرم میں امریکہ شامل ہے:ایرانی وزیرخارجہ

تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بزدلانہ حملے میں شہادت کے جرم میں امریکہ کو بھی صہیونی دشمن ریاست کے ساتھ مجرم قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ امریکہ پر لبنانی حزب اللہ کے رہ نما حسن نصراللہ کے قتل میں ملوث ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ  نصراللہ کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے اس کی وجہ سے  وہ امن حاصل نہیں کرسکتا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ “خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کے خطرے کے پیش نظر ہم چوکس ہیں”۔ انہوں  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ خطرناک اور انتہائی تشویشناک صورتحال سے گذر رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سلامتی کونسل نے ثابت کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہے۔

ہفتے کے روز حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک وحشیانہ اسرائیلی حملے میں جماعت سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan