Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں اسرائیلی بمباری میں حماس کے رہنما فتح شریف اہلی بچوں سمیت شہید

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں اپنے رہ نما فتح شریف ابو الامین کو ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں سمیت لبنان کے الباس کیمپ میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں شہید کیے جانے کی تصدی کی ہے۔

حماس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ صبر اور فخر کے تمام معانی کے ساتھ اللہ کی تقدیر اور مرضی کے ساتھ ہم اپنے بھائی اور سینیر رہ نما فتح الشریف کی بیروت میں بزدلانہ صہیونی حملے  میں شہادت کا اعلان کرتے ہیں۔

قابض فوج کی بمباری میں انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر ابو شریف، ان کی اہلیہ امیہ ابراہیم عبد الحمید، دو بچے امین اور وفا شہید ہوگئے۔

حماس نے مزید کہا کہ وہ فتح الشریف کو آج فجر کے وقت لبنان کے الباس پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر پربمباری کے دوران نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے حالیہ ایام میں لبنان میں بدترین جارحیت اور انتقامی کارروائی شروع کی ہے جس میں دانستہ طور پرشہری آبادی اور مزاحمتی کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan