غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت اور زندگی کے حالات “غیر انسانی” ہیں۔
ایجنسی نے کل ’ایکس‘پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ “غزہ کے وسطی علاقوں میں کچرے کے پہاڑ جمع ہو رہے ہیں، جبکہ سیوریج گلیوں میں بہہ رہا ہے”۔
اس نے مزید کہا کہ “خاندانوں کے پاس اس جمع فضلے کے ساتھ رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، جو تعفن، بدبو اور صحت کے لیے آنے والی تباہی کے خطرے سے دوچار کرتا ہے‘‘۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سات اکتوبر 2023ء سے غاصب اسرائیلی فوج نے امریکی مدد سے غزہ کی پٹی پر تباہ کن مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 41,595 افراد شہید اور 96,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔