Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ نے قابض صہیونی ریاست پر میزائلوں کی بارش کردی

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل سے پہلے بمباری کی اسی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے ہفتے کے روزقابض صہیونی دشمن کی متعدد کالونیوں اور مقامات پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا۔ان حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

حزب اللہ نے نے اپنے متواتر بیانات میں کہا کہ یہ کارروائیاں غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت، ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور وحشی قابض اسرائیل کی طرف سے شہروں، دیہاتوں اور سول آبادی پر کی گئی بمباری کا جواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے مالوت کالونی پر 50 میزائلوں سے بمباری کی۔ کاتزرین معتزوا، روش پینا اور ساعر کالونیوں پر میزائل لانچروں سے بمباری کی۔

اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے السدہ کے مقام پر اسرائیلی دشمن فوجیوں کی نقل و حرکت کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا۔

اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے رامات ڈیوڈ بیس اور ہوائی اڈے پر فادی 3 میزائلوں سے بمباری کی۔

اٹھائیس ستمبر 2024 بروز ہفتہ، اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے کیپری بسالیہ کی بستی پر فادی 1 میزائلوں سے بمباری کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan