Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حسن نصراللہ کےبزدلانہ قتل کے خلاف فلسطین بھر میں مظاہرے

غرب اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے کئی قریبی ساتھیوں کی بیروت میں قابض صہیونی دشمن کی بزدلانہ جارحیت میں شہادت کے خلاف فلسطین بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہفتے کی شام مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جلوس نکالے گئے، جس میں لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید رہنما حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت کی گئی۔

خیال رہے کہ سید حسن نصراللہ کو جمعہ کی شام بیروت کے جنوب میں حارہ حریک کے مقام پر بنکر بسٹر اور تباہ کن بموں کا استعمال کرتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا۔

غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں نکالے گئے ایک جلوس میں شہر کی سڑکوں  پربڑٰ تعداد نے قابض صہیونی ریاست کی دہشت گردی کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے دہشت گرد بنجمن نیتن یاھو کے پتلے نذرآتش کیے اور حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔

غرب اردن میں نکالے گئے جلوسوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پرمقررین نے غزہ اور لبنان میں جاری قتل عام کو عالمی بے حسی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کرائیں۔

مقررین سید حسن نصراللہ کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائے گاں نہیں جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan