Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حسن نصر اللہ نے مزاحمت کی مدد کے لیے جان سمیت ہرقربانی دی:القسام

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کی قیادت نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو بیروت میں اسرائیلی بزدلانہ حملے میں شہید کیے جانے پر گہرے رنجم وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت سے مزاحمت کو ایک نیا حوصلہ ملے گا۔

القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری ایک تعزیتی بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت پر حزب اللہ کے تمام مجاھدین، مزاحمتی قوتوں اور لبنانی عوام سے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حسن نصراللہ شہید کی مزاحمت، فلسطین، القدس اور الاقصیٰ کے لیے دی گئی قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی جہاد اور مزاحمت میں گذاری اور اسی راستے پر چلتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی قیادت پر قابض بزدل دشمن کی طرف سے کیا گیا یہ حملہ اس کی دہشت گردی اور رعونت کا پہلا واقعہ نہیں۔ دشمن طاقت کے استعمال اور قتل عام کے ذریعے اپنے مکروہ عزائم کو کسی صورت میں حاصل نہیں کرسکتا۔

دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ قتل عام اور قیادت کو ختم کرکے مزاحمت کو کچلے دے گا مگر وہ غلط فہمی میں ہے۔ ہمارے قائدین کی شہادت مزاحمت کے لیے ایک نیا ولولہ اور حوصلہ پیدا کرے گی۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شام قابض صہیونی فوج نے بیروت کے جنوب میں ایک بزدلانہ اور وحشیانہ فضائی حملے میں حسن نصراللہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan