Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حسن نصراللہ ’طوفان الاقصیٰ‘ کی راہ میں شہید ہوئے: حماس کا سوگ کا اعلان

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت میں بزدل صہیونی دشمن کے وحشیانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں شہید قائد حسن نصراللہ کی شہادت پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ “طوفان اقصیٰ‘ معرکےکے شہید ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس اور فلسطین کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

حماس نےلبنان میں اسلامی مزاحمت کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کے ایک بیان میں کہا کہ “ہم اپنے فلسطینی عوام، اپنی عرب اور اسلامی قوم اور پوری دنیا کے آزاد لوگوں کو سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر سْْْوگ مناتے ہیں۔

حماس نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے حارہ حریک میں وحشیانہ صیہونی جارحیت اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی، قتل عام اور ایک گھناؤنا جرم قرار دیا۔

حماس نے کہا کہ لبنان اورغزہ میں جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ نہتے لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس پر عالمی برادری ،مسلمان اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ عالمی بے حسی کے نتیجے میں اس وقت ایک بدمعاش اور انتہا پسند ٹولے کو نہتے لوگوں کو تہہ تیغ کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت میں وحشیانہ فضائی حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ کو شہید کردیا تھا، شہداء میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan