Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کردیا

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک پر کی گئی وحشیانہ بمباری میں  جماعت کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ نے آج سہ پہر کو ایک بیان میں کہاکہ “ان کے قائد مزاحمت کے قائد، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ ایک عظیم شہید، ایک بہادر رہنما کے طور پر اپنے رب اور اس کی رضا کی طرف روانہ ہوگئے۔ وہ شہدا کے اس عظیم قافلے میں شامل ہوگئے جس میں عظیم شہدا، صلحا اور انبیا جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن نصر اللہ “اپنے ساتھیوں، عظیم اور لافانی شہداء کے ساتھ شامل ہوئے۔ انہوں نے تقریباً 30 سال تنظیم کی قیادت کی۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی طرف سے “مزاحمت کی قوم، صبر کرنے والی اور جدوجہد کرنے والے لبنانی عوام، پوری اسلامی قوم، دنیا کے تمام آزاد اور مظلوموں اور ان کے معزز اور صبر کرنے والے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے”ْ۔

حزب اللہ کی قیادت نے اپنے سیکرٹری جنرل سے عہد کیا کہ ” قربانیوں اور شہداء سے بھری راہ میں سب سے اعلیٰ ترین، مقدس ترین اور سب سے قیمتی شہید، دشمن کا مقابلہ کرنے، غزہ اور فلسطین کی حمایت اور لبنان کے دفاع میں اپنا جہاد جاری رکھیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan