Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی بیروت کے جنوبی علاقوں میں وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ میں وحشیانہ صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی جارحیت روکنے کے لیے کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدل صہیونی دشمن نے الضاحیہ کے علاقے میں حریت حریک میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ  وہاں پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ موجود تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اورغزہ کی پٹی میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف اس کے موقف کی وجہ سے برادر لبنانی عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی صیہونی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں بہنے والا خون ان دونوں ملکوں میں برابر بہہ رہا ہے۔ فلسطین اور لبنان عرب اور مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاموشی توڑیں۔ تمام بین الاقوامی فورمز پر امریکی تعصب اور اس وحشیانہ جارحیت کی حمایت کو مسترد کرے۔

حماس نے برادر لبنانی عوام اور حزب اللہ کے برادر مجاھدین اور لبنان میں اسلامی مزاحمت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan