Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کو جہنم سے تشبیہ دی

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سات اکتوبر 2023ء سے فلسطینیوں کو جس صورتحال سے دوچار کیا ہے اس کو ایسی “جہنم سے جو دن بہ دن بدتر ہوتی جارہی ہے” سے تشبیہ دی ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو نیویارک میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ کے لیے مشرق وسطیٰ کے بارے میں ایک میٹنگ کے دوران کہی۔

گوتیریس نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو “تخیل سے ماورا” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نے غزہ کے لوگوں کو ناکام کر دیا ہے، وہ جہنم میں رہ رہے ہیں جو دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے”۔

انہون نے اس بات پر زور دیا کہ ’انروا‘ کا کوئی متبادل نہیں ہے”۔ گوتیریس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ “ایجنسی کی طرف سے کئے گئے اہم مشن کی حمایت کو تیز کرنے کے لیے تمام محاذوں پر کام کریں”۔

انہوں نےگٹیرس نے اسرائیلی مہمات پر تنقید کی جو جان بچانے میں ایجنسی کے کام کو مسخ کرتی ہیں۔ ان کا اشارہ اسرائیلی پارلیمنٹ ( کنیسٹ) کے یو این آر ڈبلیو اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کی طرف تھا۔

مکمل امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیل نے سات اکتوبر سے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کے درمیان 137,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan