Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہیومن رائٹس واچ کا لبنان پراسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ

عمان (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے خبردار کیا ہے کہ “لبنان پر اسرائیلی حملے شہریوں کو شدید نقصان کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں”۔

ایک بیان میں، تنظیم نے لبنان میں حالیہ لڑائیوں اور اسرائیلی حملوں کی  “بین الاقوامی تحقیقات” کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ “23 ستمبر سے لبنان بھر میں ایک ہزار سے زیادہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید  اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں”۔

تنظیم کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر لاما فکیح نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ “موجودہ دشمنی کے دوران خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کے لیے فوری اقدامات کریں”۔

حملوں میں اضافے اور لبنان کے خلاف اسرائیلی غاصبانہ جارحیت کے بعد اب تک لبنانی شہداء کی تعداد 1,247 ہوچکی ہے اور 5,278 زخمی ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ “متاثرین کی اکثریت اپنے گھروں کے اندر مارےجانے والے نہتے شہریوں پر مشتمل ہے‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan