Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل شہداء کی باقیات کی شناخت کا تعین کرنے کا پابند ہے:یورومیڈ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انسانی حقوق کی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے درجنوں فلسطینی شہداء کی تدفین ان کی شناخت ظاہر کرنے اور ان کی شہادت کے حالات کو ظاہر کرنے کے لیے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

یورو میڈ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے 88 فلسطینیوں کی لاشیں ایک “کنٹینر” میں حوالے کرنے کے بارے میں معلومات پر افسوس ہوا ہے جس میں ان کی شناخت، انہیں اٹھائے جانے کی جگہوں یا ان کی شہادت کے حوالے سے حالات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں وزارت صحت نے ضروری اعداد و شمار کے مکمل ہونے تک لاشیں وصول کرنے کے طریقہ کار کو روک دیا، جبکہ لاشوں پر مشتمل “کنٹینر” خان یونس کی ایک گلی میں پڑا رہا، جو کہ صحت کے لیے خطرہ ہونے کے ساتھ شہدا اور ان کے لواحقین کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یورو میڈ نے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا، جس میں ان فلسطینیوں کی شہادت کے حالات کی ایک جامع اور آزادانہ تحقیقات شامل ہیں۔ ان کی باقیات کا پوسٹ مارٹم کرنے اور ان کی شناخت کا تعین کرنے کے علاوہ انہیں باوقار طریقے سے دفنانے کے لیے ان کے اہل خانہ کےحوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان تحقیقات کا انعقاد ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق تمام مجاز حکام پر عائد ہوتی ہے۔

یورو میڈ مانیٹر نے نشاندہی کی کہ “اسرائیل” بین الاقوامی قانون، خاص طور پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت پابند ہے کہ وہ شہید ہونے والوں اور ان کی باقیات کے ساتھ بدسلوکی نہ کرے۔شہداء کی شناخت اور ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

یورو میڈ مانیٹر نے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی امور، عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر متاثرین کی تدفین کے لیے پہل کریں۔ معلومات فراہم کرنے اور ان کی شناخت کے لیے قابض اسرائیلی حکام کے ساتھ کام کریں اور شہداء کے جسد ہائے خاکی کی مسلسل توہین اور ان کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرائیں۔

اس سے قبل کل بدھ کو فلسطینی وزارت صحت نےقابض اسرائیلی حکام کی طرف سے ریڈ کراس کے حوالے کی گئی 88 لاشیں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یہ لاشیں غزہ کی پٹی سے شہداء ہیں۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کہا کہ اس نے قابض اسرائیلی حکام سے تقریباً 88 لاشوں پر مشتمل ایک کنٹینر وصول کرنے کے طریقہ کار کو روک دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan