Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کو الگ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی: حماس

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے خاتمے کے بدلے جارحیت کا ایک جامع خاتمہ کا باعث بنے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز الجزیرہ سیٹلائٹ چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ’’معاملے کو امریکی گرین سگنل کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ جارحیت کو روکنے کے لیے قابض دشمن کی جانب سے گرین سگنل کی ضرورت ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک ہی ہیں جو کہ جارحیت کو روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنانی اور فلسطینی مزاحمت کو الگ کرنا چاہتا ہے مگر اس کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “امریکی فریق فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کے مطالبات سے پوری طرح آگاہ ہے جو جارحیت اور قبضے کو ختم کرنے کے نکات پر مشتمل ہیں۔ غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے میں ناکامی نے نیتن یاہو کو لبنان کے خلاف اپنی جارحیت شروع کرنے کا موقع فراہم کیا”۔

انہوں نے کہا کہ”مزاحمت نہیں چاہتی کہ غزہ یا لبنان میں ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت زیادہ دیر تک جاری رہے۔ قابض دشمن اور اس کے حامیوں کو اس بات کا مکمل ادراک ہونا چاہیے کہ چاہے مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی”۔

انہوں نے کہا کہ ہم لبنان میں اپنے بھائیوں اور غزہ کے ساتھ کھڑی لبنانی مزاحمت کو سلام اور تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کو الگ تھلگ کرنے کے لیے ان کے درمیان پھوٹ ڈالنا چاہتا ہے مگر ایسا نہیں ہوگا۔اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ لبنان، یمن اور عراق میں مزاحمتی محاذوں پر موجود ہمارے بھائی دشمن کے اہداف اور ارادوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan