Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض صہیونی فوج کے خلاف 28 کارروائیاں کیں

مغربی کنارے  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں چار شوٹنگ آپریشنز اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں شامل تھیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف تقریباً 28 کارروائیاں کیں، ان میں 4 شوٹنگ آپریشنز شامل ہیں۔آٹھ کارروائیوں میں دشمن فوج پر بموں کا استعمال کیا گیا۔آٹھ مقامات پر قابض فوج پر سنگ باری کی گئی جب کہ آٹھ بار مولوٹوف کاک ٹیل اور پٹرول بم پھینک کر دشمن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں حزما قصبے کے شہریوں نے آباد کاروں کے حملے کا جواب دیتے ہوئے ان پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے، مزاحمتی کارکنوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں کفر عقب کی زمین پر واقع کوچوف یعقوب بستی پر بھی فائرنگ کی۔ القدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں بھی جھڑپیں ہوئیں اور نوجوانوں نےپانچ مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan