Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی جہاز” راچیل کوری” غزہ کی طرف روانہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy7

غزہ کے لیے امدادی بیڑے” آزادی” آئرلینڈ سے آنے والا بحری جہاز “راچیل کوری” غزہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے. جہاں وہ جمعہ کی صبح غزہ کے ساحل پر لنگر انداز ہو گا۔ واضح رہے امدادی جہاز” راچیل کوری” اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے بحری بیڑے سے پیچھے رہ گیا تھا، جواب غزہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ جہازمیں ایک عالمی نوبل انعام یافتہ امدادی کارکن سمیت 15 غیر ملکی رضاکار سوار ہیں۔ قافلے میں امدادی عملے کے ایک رکن نے ایک بیان میں کہا کہ” ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ہم ہر حال میں غزہ پہنچیں گے”۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے قافلے پر جارحیت کی دھمکیاں دی گئی ہیں تاہم انہیں صہیونی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ اپنی منزل تک پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے۔ امدادی جہاز “راچیل کوری” آئرلینڈ سے فلسطین سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے والے شہریوں نے کرائے پر حاصل کر کے اس پرامدادی سامان لادا ہے۔ جہاز کو 2003ء میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والی امریکی انسانی حقوق کی کارکن راچیل کوری کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ جہاز نے گذشتہ پیر کے روز مالٹا سے غزہ کی طرف سفر شروع کیا تاہم یہ جہاز امدادی بحری بیڑے آزادی سے دور رہ جانے کی وجہ سے آج غزہ کے سمندر میں داخل ہو ہو رہا ہے۔ قافلے کی ٹیم میں شامل ایک آئرلینڈی شہری ڈیریک گراہم نے آئرلینڈین ریڈیو کو بتایا کہ ان کے ہمراہ جہاز میں 15 افراد سوار ہیں. ان میں ایک عالمی نوبل انعام یافتہ امدادی کارکن بھی شامل ہیں. ان کے پروگرام کے مطابق امدادی جہاز جمعہ کی شام یا ہفتے کی صبح غزہ کے ساحل پر لنگر انداز ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan