Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں صہیونی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 492 ہوگئی،1665 زخمی

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سے جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 492 شہری شہید  اور1665سے زائد زخمی ہوئے۔

شہداء اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملے کے کارکن اور عام شہری شامل ہیں۔

پیر کے روز اسرائیلی قابض افواج نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر شدید بمباری  شروع کی۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقوں پر پرتشدد حملوں میں درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکڑوں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں میس الجبل، عیترون، حولہ، طیبہ، مرکبا، بنی حیان، جبل الریحان، اقلیم التفاح الطیری کے پہاڑی علاقوں، بنت جبیل، حنین، زوطر  اور جنوبی لبنان میں نبطیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک نیا بیان جاری کیا جس میں لبنان کے علاقے بقاع کے دیہات کے رہائشیوں سے گاؤں سے باہر ایک کلو میٹر دور رہنے یا قریبی گاؤں کے اسکول جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے مرکزی سیکٹر میں واقع قصبوں پر درجنوں حملے ایسے وقت میں کیے جب قابض فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی گھر کو خالی کر دیں جو حزب اللہ کے مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔

لبنان کے طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں لبنان میں شہداء کی تعداد 492 ہوچکی ہے اور1665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan