Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے 353 ویں دن نسل کشی جاری

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 23 ستمبرسوموار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 353 واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض فوج کے کواڈ کاپٹر طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں قصبہ خزاعہ میں رہائشیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

قابض طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ کے بلاک دو میں “وشاح” خاندان کے ایک کثیر المنزلہ مکان پر بمباری کی۔

النصیرات کیمپ میں خالد بن الولید سکول پر قابض فوج کے ہیلی کاپٹروں کی بمباری میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض کے طیاروں نے نصیرات میں خالد بن الولید سکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ،اس کی بیوی اور اس کا بچہ شہید ہوگیا۔

غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں “ابو سماک” خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ شہری شہید ہوئے۔ شہدا ایک خاتون اور اس کے اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔

قابض فوجی ہیلی کاپٹروں نے خان یونس کے جنوب مشرق میں واقع علاقے قزان النجار پر حملہ کیا۔

اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری اور قابض فوج کی گاڑیوں سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع یونیورسٹی کالج کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

آج صبح کے وقت قابض فوج نے الصابرہ کے محلے اور غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقوں پر شدید اور مسلسل بمباری کی۔

قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں الکرج کے مغرب میں شبیر اسٹریٹ کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔

گذشتہ رات قابض فوجی گاڑیوں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کے جنوب میں “کویت” گول چکر کے آس پاس فائرنگ کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan