Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عشق رسول (ص) اور حمایت فلسطین کے عنوان پر خطاطی ورکشاپ و نمائش لاہور میں منعقد ہو گی

کراچی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے دو روزہ “عشق رسول و حمایت فلسطین” خطاطی ورکشاپ اور نمائش لاہور میں منعقد ہو گی۔
خطاطی ورکشاپ 26 اور 27 ستمبر بروز جمعرات اور جمعہ لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگیویج، آرٹ اینڈ کلچر گیلری میں منعقد کی جائے گی۔

خطاطی ورکشاپ میں خطاطی کے شوقین طلباء و طالبات سمیت ماہر خطاط اپنے مخصوص فن سے احادیث پیغمبر اور فلسطین سے متعلق خطاطی کے نمونے تیار کریں گے جن کو 27 ستمبر کو عوام کے لئے نمائش کے طور پر کھولا جائے گا۔

خطاطی کے شوقین افراد درج ذیل لنک پر کلک کر کے اپنی شرکت کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdH4CMRBEnKEwmOwv2db5X2vqwVmeHI9TLHltQBxT8Cdex5Hw/viewform

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan