Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا دو فوجی کمانڈروں سمیت 13 مجاھدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)لبنانی حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے فوجی کمانڈر احمد وھبی اور ابراہیم عقیل سمیت 13 دیگرمجاھدین کی شہادت کے بعد ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

آج ہفتے کوحزب اللہ نے رہ نما احمد وہبی اور ابراہیم عقیل سمیت دیگر مجاھدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا گیا۔

جمعہ کو شام دیر گئے  حزب اللہ نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں ابراہیم عقیل سمیت 13 مزاحمت کار شہیدہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ کہا کہ جمعہ کو عظیم جہادی رہ نما حاجی ابراہیم عقیل اپنےدیگر ساتھیوں سمیت عظیم شہید رہ نماؤں کے جلوس میں شامل ہوگئےہیں”۔

عقیل فواد شکرکی شہادت کے بعد بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والے حزب اللہ کے دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعے نے الجزیرہ کو تصدیق کی ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کی قیادت کمیٹی کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 سے زائد افراد شامل تھے۔

مبصرین کے مطابق رضوان فورس کو اپنی زمینی اور جارحانہ کارروائیوں میں حزب اللہ کا نیزہ دار سمجھا جاتا ہے اور 11 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے اس کا نام بار بار لیا جاتا رہا ہے۔

بین الاقوامی ثالثوں نے لبنانی حکام کو جو پیغام پہنچایا اس کے مطابق اسرائیل نے اپنی شمالی سرحدوں سے اس فورس کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan