Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا حزب اللہ سے کمانڈر عقیل کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت “القدس کے راستے پر تقدیر اور منزل اتحاد کی راہ میں ایک نئی قربانی ہے”۔

ہفتے کے روز ایک پریس بیان میں حماس نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہ نما ابراہیم عقیل اور لبنان میں “اسلامی مزاحمت” کے شہداء کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا، جو گذشتہ روز بیروت کے “جنوبی الضاحیہ ” پر قابض فوج کے طیاروں کی بمباری میں مارے گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “عظیم رہ نما الحاج ابراہیم عقیل کی القدس کے راستے میں شہادت اورلبنان میں اسلامی مزاحمت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کی حمایت میں شانہ بشانہ لڑی جانے والی بہادرانہ جنگ کی حمایت اور مزاحمت کے محور میں اپنی جانوں ک نذرانہ پیش کیا ہے”۔

حماس نے مزید کہاکہ “ہم سب کو خدا کے وعدے اور وحشیانہ قابض صہیونی دشمن پر فتح پر یقین اور بھروسہ ہے۔ فلسطین، لبنان اور خطے کی سلامتی اور استحکام ہماری منزل ہے‘‘۔

حماس نے حزب اللہ اور لبنانی عوام کے حوالے سے اپنی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عظیم رہ نما ابراہیم عقیل جنوبی مضافاتی علاقے میں فاشسٹ قابض طیاروں کے ذریعے کیے گئے ایک بزدلانہ قتل می رہ نماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan