Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بمباری میں حزب اللہ کے چار مجاھد شہید،اسرائیل پر میزائل حملے

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ نے کہا ہے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر کئی میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج کی بمباری میں جماعت کے چار مجاھد القدس پر قربان ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے متعدد بیانات میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ کارروائیاں غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں کیے جانے کے ساتھ  ثابت قدم جنوبی دیہاتوں اور نہتے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی دشمن کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر دن میں 200 سے زیادہ میزائل داغے گئے۔

حزب اللہ نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے دوسری بار بمباری کی، شمالی مقبوضہ فلسطین میں موجود اسرائیلی فوج کے مرکزی انٹیلی جنس کے ہیڈکوارٹر کو کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مجاہدین نے کاتیوشا راکٹوں کے بلبوں سے میرون اڈے پر ایئر کنٹرول یونٹ اور ایئر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر، این زیٹیم بیس پر واقع ناردرن کور کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کو کاتیوشا راکٹوں  سے بمباری کی۔ اس کے علاوہ 91 ویں کے نئے ہیڈ کوارٹر کو میزائلوں سے تباہ کیا۔

اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے نفح میں 210 ویں گولان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر پر بھی کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی۔ یردن بیرک میں گولان ڈویژن کے فوجی دستوں کے ہیڈکوارٹر کو کاتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا اور میزائل اور توپ خانے کے ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کیا۔

مجاہدین نے العلیقہ چھاؤنی میں 36ویں ڈویژن کے 188ویں آرمرڈ بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی، کیلا چھاؤنی  میں فضائی اور میزائل ڈیفنس ہیڈ کوارٹر پر کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan