رفح (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں قابض صہیونی کی دو گاڑیوں اور ایک گھر میں چھپےفوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں مشرقی “جارج” جنکشن کے قریب ایک صہیونی “ڈی 9” فوجی بلڈوزر کو “الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے التنور محلے کے مشرق میں ایک صہیونی “مرکاوہ” ٹینک کو بھی “الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا گیا۔
قسام مجاہدین نے رفح شہر میں التاور محلے کے مشرق میں ایک گھر کے اندر بوبی ٹریپ کے ذریعے اینٹی فورٹیفائیڈ ٹی بی جی شیل اور ایک اینٹی پرسنل شیل سےفوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کو اس حملےکے بعد پر وہاں سے زخمیوں اور ہلاک فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کرتے دیکھا گیا۔
القسام مجاھدین نےکہا کہ اس کے مجاہدین غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں التنور محلے کے مشرق میں گھسنے والی دشمن افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔