Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکی مدد سے فلسطینی نسل کشی کا 349واں روز

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 19 ستمبر جمعرات کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 349 واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج جمعرات   کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

نامہ نگاروں نے بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں الفاخورہ کے علاقے میں شاہین کے گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں ایک نوجوان اور اس کی اہلیہ شامل ہیں۔

سول ڈیفنس نےبتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباری کے نتیجے میں شہری دفاع کے عملے کا ایک رکن مصعب الکردی کی شہادت کا اعلان کیا۔

جمعرات کے روز فجرکے وقت قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے بریج مہاجر کیمپ بلاک تین پر توپ خانے کے دو گولوں سے بمباری کی۔

غزہ کے جنوب میں الصابرمحلے میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں الحداد خاندان کے گھر پر بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ میں “بارود” خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تین شہداء میں ایک بچہ سماع بارود، محمد مصطفیٰ بارود اور لامہ مصطفیٰ بارود شامل ہیں۔

شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ پر قابض طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan