Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قتل عام امریکی فوجی سامان سے کیا جا رہا ہے:برنی سینڈر

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  آزاد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں امریکی انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ملی بھگت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کل بدھ کے روز سینیٹرز سے خطاب میں سینڈرز نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے کانگریس میں قرارداد کا مسودہ ووٹ کے لیے پیش کریں گے تاکہ اسرائیل کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کے معاہدے کو روکا جا سکے۔

کانگریس میں غزہ پر جنگ کی مذمت میں آوازیں اٹھنے کے باوجود ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کے اکثریتی امریکی قانون ساز اسرائیل کو ہتھیاروں اور فنڈز کی فراہمی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اس پالیسی سے متصادم کسی بھی مسودہ قرارداد کو منظور کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سینڈرز نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں قتل عام امریکی فوجی سازوسامان سے کیا جا رہا ہے، اور اس انسانی تباہی میں ان کے ملک کی شراکت کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

سینڈرز نے واضح کیا کہ غزہ پر تقریباً ایک سال سے جاری اسرائیلی جنگ کے متاثرین میں 60 فیصد خواتین اور بچے ہیں اور 90 فیصد آبادی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکی ہے۔

آزاد امریکی سینیٹرنے بار بار اسرائیل کی فوجی اور مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ کی پٹی میں نسلی صفائی کا الزام لگایا۔

اگست کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کوپانچ الگ الگ پیکجوں میں 20.3  ارب  ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan