مظلومین غزہ کی امداد کیلئے جانے والے بحری قافلے “فریڈم فلوٹیلا”پروحشیانہ اسرائیلی حملے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام زینب مارکیٹ تا امریکی قونصلیٹ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء فوارہ چوک تک پہنچے تھے کہ پولیس نے پر امن ریلی پر بلا اشتعال فائرنگ آنسو گیس لاٹھی چارج اور واٹر اسنارکلز سے پانی پھینکا اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔خواتین اور شرکاء ریلی کی ایک بڑی تعداد امریکی قونصلیٹ تک پہنچنے میں کامےاب ہوگئی جہاں امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا اور زبردست نعرہ بازی کی گئی۔دوسری طرف منتشر مظاہرین دوبارہ زینب مارکیٹ پر جمع ہوگئے اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی۔
پولیس کے بیہمانہ تشدد اور لاٹھی چارج سے کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے اور 20کے قریب مظاہرین گرفتار ہوئے۔پولیس تشدد اور کارکنان کی رہائی کے لیے ایم اے جناح روڈ پر روڈ بلاک کردی گئی اور نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا۔اسی دوران ایم اے جناح روڈ پر نماز مغربین ادا کی گئی ۔مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا حسن ظفر نقوی برادر سلمان حسینی اور اآئی یس او کراچی کے صدر برادر زین انصاری نے خطاب کیا۔بعد ازاں کارکنان کی رہائی پر مظاہرین دھرنا ختم کرکے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔پولیس حملے کی جماعت اسلامی پاکستان،فلسطین فاونڈیشن پاکستان اور دیگر سیاسی اور سماجی تنطیموں نے مذمت کی۔آئی یس اوکراچی کی ریلی کے حملے کے خلاف سکھر اور لاہور میں مظاہرے کئے گئے۔
=======================================================
======================================================