Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے اسرائیلی جنگی جرم ہے:یورومیڈ

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘نے لبنان میں منگل اور بدھ کو قابض اسرائیل کی جانب سے پیجرز اور وائرلیس آلات میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔

آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ یہ حملہ صرف حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں تھا، بلکہ یہ کہ اسرائیل نے نشانہ بنائے گئے آلات کو اندھا دھند دھماکے سے اڑا دیا، جن میں عام شہری استعمال کرتے تھے۔

تنظیم نے کہا کہ حملے کا وقت اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ “اسرائیل” نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں۔ کئی مقامات پر یہ ڈیوائسز اس وقت دھماکے سے پھٹ گئیں جب ان کو استعمال کرنے والے صارفین اپنے اہل خانہ   کے پاس موجود تھے جس سے بہت زیادہ جانی نقصان ہوا۔

یورو میڈ مانیٹر نے کہا کہ “اسرائیل” نے جو کچھ کیا وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جو اندھا دھند حملوں اور شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنانے سے منع کرتا ہے اور متحارب فریقوں سے ہر وقت شہریوں اور جنگجوؤں کے درمیان فرق کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون بوبی ٹریپس کے استعمال پر پابندی لگاتا ہے جو عام شہری زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء سے منسلک ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ منگل اور بدھ کے روز اسرائیل کی طرف سے لبنان میں سیکڑوں پیجر ڈیوائسز اور آئیکوم ڈیوائسز میں دھماکے کیےجن کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan