Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کی عشق رسول اور حمایت فلسطین مہم، تصویری نمائش اور سبیل لگائی گئی

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں عشق رسول اور حمایت فلسطین مہم جاری ہے۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر کراچی میں نکالے گئے جلوس میلاد النبی میں فلسطینی مظلومیت کو آشکار کرنے کے لئے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ جلوس کے شرکاء کے لئے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل بھی لگائی گئی تھی۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی تصویری نمائش پر جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے امیر محمد حسینن محنتی، نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صادق شیخ سمیت علمائے کرام اور این جی اوز کے نمائندوں میں پیر معاذ علی نظامی، سمیرا شان علی اور دیگر نے شرکت کی۔
تصویری نمائش پر ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطین میں ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کی مذمت کی، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شہدائے فلسطین کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں اور شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فلسطین کیمپ پر شرکائے جلوس کو فلسطینی جھنڈے، اسٹیکرز اور مختلف فلسطینی ثقافتی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں، شہریوں نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی کوشش کو سراہا اور قدر دانی کی۔

     

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan