Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کو مواصلاتی آلات میں دھماکوں کےجرم کی سزا بھگتنا ہوگی:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں سیکڑوں مواصلاتی آلات میں ہونے والے مہلک دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں ملوث صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے لبنان میں مواصلات آلات میں دھماکوں کے بعد اس پر ایک پریس بیان میں اپنے رد عمل میں کہا کہ قابض صہیونی اس سنگین بمباری کے جرم کے ذمہ دار ہیں اور انہیں اس جرم کی سزا بھگتنا ہوگی۔

خیال رہے کہ کل منگل کو لبنان میں سیکڑوں مواصلات آلات اور وائرلیس ڈیوائسز اچانک دھماکوں سے پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک پریس بیان میں حماس نےزور دے کر کہا کہ مواصلاتی آلات میں دھماے اسرائیلی دشمن کی دہشت گردانہ کارروائی، خطے کے خلاف جامع صہیونی جارحیت، اور قابض حکومت کی طرف سے اپنائے گئے ننگے ناچ اور تکبر کی پالیسی کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ اس مجرمانہ دہشت گردی کو عالمی دہشت گردامریکہ کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے جو مجرم اور فاشسٹ صہیونی ریاست کے جرائم پر اس کا تحفظ کررہا ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ یہ مجرمانہ جارحیت دہشت گرد قابض ریاست کو مزید ناکامی اور شکست کی طرف لے جائے گی۔

بیان میں کہا گیا نے مزید کہا کہ “ہم حزب اللہ میں اپنے بھائیوں کے جہاد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حزب اللہ غزہ میں اپنے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر اصرار کرتی ہےجسے کم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan