Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح میں مجاھدین کے مخصوص آپریشن میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں مزاحمت کاروں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں چاراسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی سہ پہر غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے گھات لگائے گئے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

درایں اثنا اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے “رفح کے مشرق میں ایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو ایک اعلیٰ دھماکہ خیز بیرل بم کا دھماکہ کرکے تباہ کر دیا”۔ القدس بریگیڈز نے اس حملے کے ویڈیو مناظر بھی جاری کیے ہیں، اس کے ساتھ اس نے غزہ سے مقبوضہ عسقلان پر راکٹ داغنے کے مناظر بھی دکھائے ہیں۔

دریں اثنا حماس نے کہا ہے کہ قابض فوج نے ایک وحشیانہ، شدید بمباری کرکے ایک نیا قتل عام کیا، جس میں بریج کیمپ کے مشرق میں رہائشیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس جارحیت میں درجنوں شہر شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹی میں تین قتل عام کیے، جن میں سے 26 فلسطینی شہید اور 84 زخمی ہوئے۔اس طرح پچھلے سال سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ میں 41,252 فلسطینی شہید اور 95,000 زخمی ہوچکے ہیں۔

گذشتہ روز البریج پناہ گزین کیمپ میں کئے گئے قتل عام میں سینیر صحافی محمد ابو شوقہ شہید ہو گئے۔ قابض فوج نے بریج کیمپ میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ ایک اور شہید فلسطینی کی لاش غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع نصیرات کیمپ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan