Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عبلہ سعدات کی گرفتاری فلسطینی خواتین کی استقامت پر حملہ

مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نےزور دے کر کہا ہے کہ جماعت کے اسیر رہ نما اور سیکرٹری جنرل احمد سعدات کی اہلیہ عبلہ سعدات کی گرفتار فلسطینی خواتین کے عزائم کو شکست دینےکے لیےقابض صہیونی فوج کا ایک نیا جرم ہے۔

فرنٹ نے منگل کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ یہ گرفتاری ایک منظم پالیسی کا حصہ ہے جس میں قومی اور حقوق نسواں کی تحریک کے رہ نماؤں اور ان کے خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کا مقصد انہیں قابض ریاست کے خلاف ان کی جدوجہد کو روکنے اور ان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سماجی کارکن عبلہ سعدات کو نشانہ بنانا اسرائیل کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔ ان کا خاندان بالخصوص ان کے شوہر اور جماعت کے سیکرٹری جنرل ابو غسان اس گل دستے کے پھول ہیں جنہیں بار بار صہیونی فوج کی طرف سے نشانہ بنایا جاتا ہے، مگر اس سے ان کی ثابت قدمی اور جدوجہد کو نہیں روکا جا سکا۔

فرنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے جرائم ہمارے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے گے اور نہ ہی ان مجاھدین کے عزم کو متاثر کریں گے جو اسرائیلی ریاست کے ناجائز تسلط کے خلاف دشمن کی سازشوں کے باوجود اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فرنٹ نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری فلسطینی خواتین کے حوالے سے قابض فوج کی مجرمانہ پالیسیوں کو نمایاں کرتی ہے جن کی مدد سے مسلسل بدسلوکی اور گرفتاریوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے ان کی ساتھ کارکن خالدہ جرار کو بھی ایسے ظالمانہ طرز عمل کا سامنا ہے جس میں انہیں گرفتاری کے بعد قید تنہائی میں ڈالا ہے۔

خیال رہے کہ آج منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پاپولر فرنٹ کے اسیر رہ نما احمد سعدات کی اہلیہ عبلہ سعدات سمیت درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan