Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی اور مغربی امداد سے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کا 347 واں روز

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج سترہ ستمبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 347 واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نےآج منگل کو اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید اور 84 زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے اپنے یومیہ بیان میں بتایا کہ گذشتہ برس سات اکتوبرسے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 41,252 فلسطینی شہید اور 95,497 زخمی ہوچکے ہیں۔

قابض فوج کے طیاروں نے آج صبح وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ پر دو حملے کیے ہیں۔

خان یونس شہر کے علاقے قزان راشوان میں سائیکل پر سوار قابض فوج کی بمباری میں ایک شخص شہید ہوا۔

خان یونس شہر کے مشرق میں خزاعہ عبسان الکبیرہ کے قصبوں پر اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے کم از کم دو شہری زخمی ہو گئے۔

قابض فوج نے رفح شہر کے شمال مغرب میں المواصی کے ساحلی علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر فائرنگ کی۔

قابض کواڈ کاپٹر ڈرون نے ایمبولینس کے عملے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ کے بلاک 12 میں ایک مکان کو نشانہ بنائے جانے کے بعد وہاں سے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سول ڈیفنس نے البریج کے مشرق میں ترتوری ابو شوقا اور البطران خاندانوں کے متعدد گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار شہیدوں کی شہادت کی تصدیق کی۔

انہوں نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف ریڈ کراس سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری دفاع کے عملے کو علاقے میں داخل ہونے کے لیے فوری طور پر رابطہ کاری پر کام کرے تاکہ جان بچانےکی کارروائی فوری شروع کی جا سکے۔

قابض فوج کے طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج مہاجر کیمپ میں ابو شوقہ اور ترتوری خاندان کے دو گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہید ہوگئے۔

سول ڈیفنس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک بڑا قتل عام ہوا ہے اور ملبے تلے شہداء کی بڑی تعداد موجود ہے۔

قابض فوج نے الدعوہ کے علاقے نصیرات کیمپ کے شمال میں اور وسطی غزہ کی پٹی میں بریج کیمپ کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر بمباری کی۔

غزہ شہر کے مشرق میں الدرج محلے میں ایک اپارٹمنٹ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں بحر خاندان کا ایک شہری شہید الشوبکی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں البرکہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیمے پرقابض فوج کےہیلی کاپٹروں کی بمباری میں منگل کی صبح دو شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں فائرنگ کی۔

پیر/منگل کی درمیانی رات کو قابض فوج کے طیاروں کی غزہ شہر کی سڑک پر پر الشامی خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کے نتیجے میں تین افراد شہید اور متعدد دیگر شہری زخمی ہوئے۔

سول ڈیفنس سروس نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں کی جانب سے جنوب میں الصابرہ کے پڑوس میں السلم مسجد کے قریب الشامی خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

قابض فوج کی سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 41,226 شہری شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے جب کہ 95,413 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہزاروں متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اور سڑکوں پر ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan