Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیل کی نہیں فلسطینیوں کی حکومت ہوگی:اسامہ حمدان

استنبول  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی محصور اور تباہ شدہ پٹی کے لیے گیارہ ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے بعد “مشترکہ فلسطینی حکومت” چاہتی ہے۔

انہوں نے استنبول میں ’اے ایف یپ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہوگا۔  ہم بیجنگ  اسی لیے گئے تھے تاکہ فلسطینیوں کے طور پر بات چیت کی جا سکے اور غزہ میں فلسطینی امور کے انتظام کے لیے ایک قومی متفقہ حکومت بنانے پر اتفاق کیا جا سکے۔

غزہ میں جنگ کے بعد کےمنصوبے کے بارے میں امریکہ اور “اسرائیل” کے مختلف خیالات کے باوجود دونوں فریق جنگ کے بعد غزہ پر حکومت کرنے کے کسی بھی فارمولے سے حماس تحریک کو خارج کرنے پر متفق ہیں۔

قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں حمدان نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں خونریز جنگ کو روکنے کے لیے “اسرائیل” پر “دباؤ” نہیں ڈال رہا۔

حمدان نے کہا کہ “امریکی انتظامیہ اسرائیلی فریق پر مناسب یا درکار دباؤ نہیں ڈالتی، بلکہ وہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی وعدے کو چھوڑنے کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے”۔

تقریباً 10 مہینوں سے تل ابیب اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے کئی دور ناکام ہو گئے ہیں۔اس ناکامی کی بنیادی وجہ قابض فاشسٹ صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکا جنگ جاری رکھنے پر اصرار ہے۔ جس کے نتیجے میں قابض اسرائیلی  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جنگ جاری رکھنے پر اصرار ہے۔ وہ غزہ کے جنوب اور مرکز میں فلاڈیلفیا اور نیٹزاریم کے محوروں پر قابض فوج کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ اور دوسرے علاقوں میں نقل مکانی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے مصر اور امریکہ کے ساتھ قطر کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں ، تاہم حماس نے واشنگٹن پر قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف بھرپور دباؤ نہ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan