Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر جارحیت بند ہونے تک انصار اللہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی:الحوثی

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یمن کی مزاحمتی تنظیم ’انصاراللہ‘کے رہ نما عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے خلاف اس کی کارروائیاں غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے دو روز قبل صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک میزائل حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ   یہ آپریشن ایک ہائی ٹیک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔ یہ میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دےکر ایک اندازے کے فاصلے پر اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس میزائل نے اپنے ہدف تک تقریبا2,040 کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے مسلط کی گئی جارحیت  اور محاصرہ جاری رہے گا انصار اللہ فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

عبدالملک الحوثی نے ان کارروائیوں کو کامیاب اورموثر قرار دیتے ہوئے اسرائیلی، امریکی اور برطانوی دشمنوں سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قابض فوج نے اتوار کی صبح تسلیم کیا کہ وسطی اسرائیل پر ایک “زمین سے سطح پر مار کرنے والا” میزائل داغا گیا، جو یمن سے آنے والے مختلف ریڈار سسٹم سے گزرنے میں کامیاب ہوا اور تل ابیب میں گوش دان میں گرا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق میزائل پر بڑی تعداد میں مختلف انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے، لیکن اسے روکا نہیں جا سکا جب کہ آباد کاروں نے “تل ابیب” کے مشرق میں میزائل گرنے کے مقام پر آگ لگنے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

میزائل کی وجہ سے تقریباً 20 بستیوں میں الارم سائرن بجے جس سے آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم میزائل ایک کھلے علاقے میں گر کرتباہ ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan