Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کےمغربی کنارے میں چھاپے، متعدد شہری گرفتار

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) پیرکی صبح قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں پر دھاوا بول دیا اور گھروں پر چھاپے مار کر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ میں گھروں پر چھاپہ مار کر دو بھائیوں محمد اور ابراہیم نجوم اور نوجوان احمد العالم کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے بیت لحم کے دھیشہ کیمپ میں گھروں پر چھاپہ مار کر تین نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔

نابلس میں انہوں نے شہر کے مغرب میں العین کیمپ میں قیدی محمد خالد ابو رنجو کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں تلاشی لی۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی کارکنوں نے نابلس شہر پر حملے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کو گولیوں سے جواب دیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع عوریف قصبے میں بھی کئی گھروں پر چھاپے مارے۔

اس سے قبل اتوار کی شام نابلس کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں صورہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے گاؤں پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قلقیلیہ میں قابض فوج نے کئی محلوں پر دھاوا بول کر نوجوان محمد فریج کو شہر کے جنوب میں النفاق سٹریٹ پر واقع اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قلقیلیہ شہر میں داؤد محلے میں رہائشی عمارت پر دھاوا بول کر ایک شہری کو زدوکوب کیا۔

رام اللہ میں قابض فوج نے محمد دار موسیٰ نامی نوجوان کو دیر عمار قصبے سے گرفتار کیا اور شہر کے المصیف محلے میں دھاوا بول کر ایک رہائشی عمارت پر بھی چھاپہ مارا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan