غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں 64 فلسطینی شہید اور 155 زخمی ہوئے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک41,182 فلسطینی شہید اور 95,280 زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت صحت کے فراہم کردہ آن لائن لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا اپنے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔